پاکستان کے شہر اسلام آباد سے تعلق رکھتا ہوں اور اب میں اپنی شناخت صرف ایک انسان ہونے کے حوالے سے کرواتا ہوں اور خود کو صرف ایک انسان کہتا اور سمجھتا ہوں جیو اور جینے دو کے اصول پر عمل پیرا ہوں انسان کے عقائد کو اسکا ذاتی معاملہ سمجھتا ہوں اور تمام عقائد کا احترام کرتا ہوں- محض سرورق دیکھ کر کتاب کے بارے میں کوئی بھی راے قائم کرنے کے خلاف ہوں کم سے کم کتاب کا دیباچہ ضرور پڑھ لینا چاہیے اسی طرح کسی انسان کے حلیے کو دیکھ کر اسکے کردار کے بارے میں کوئی راے قائم کرنا بھی ایک دقیانوسی بات ہے- میرے نزدیک شرافت کردار کا معیار ہے اور شرافت کا معیار یہ ہے کے انسان کسی بھی دوسرے انسان کی دل آزاری نہ کرے اور یہ انسان کے باطن میں پوشیدہ ہوتی ہے اس کو ظاہر میں تلاش کرنا درست نہیں- میں چیزوں کو سیاہ اور سفید میں پرکھنے کا قائل نہیں ہر چیز کے منفی و مثبت دونوں پہلو مدنظر رکھتا ہوں اور پھر کسی نتیجے پر پوھنچنے کی کوشش کرتا ہوں کے وہ چیز منفی ہے یا مثبت- مشاغل میں کتابیں پڑھنے کا شوق ہے اور جیسا کے آپ بلاگ کے نام سے جان گئے ہونگے شطرنج کا کھیل پسند ہے ٹیلی ویژن پر خبروں کے سوا کچھ بھی دیکھنا پسند نہیں کسی زمانے میں حالات حاضرہ کے پروگرام دیکھنے کا شوق تھا مگر وہ بھی جاتا رہا یو ٹیوب پر ڈوکیومنٹری دیکھنا پسند تھا مگر خیر سے گزشتہ حکومت نے اس مشغلے سے بھی نجات دلا دی اب ایک نیا شوق چرایا ہے جو کے بلاگ لکھنے کا ہے-
2 comments:
اچھی بات کی ھے آپ نے
اور انسان کو واقعی اسکے ظاہری حلیے سے پرکھنا بے وقوفی ھے۔۔۔ظاہری حلیے سے کبھی بھی انسان کی شخصیت کا
اندازا نہیں لگا یا جا سکتا
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔